میری اپنی شادی ایک اور نکاح کا معاملہ میرا اللہ جانتاہے ، دل نہیں دکھاناچاہتا:مفتی عبدالقوی
لاہور(خصوصی رپورٹ) معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے ایک شادی اور کئی نکاح کرنے کا بیا ن دیاتھا جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے شروع ہوگئے تھے لیکن جب یہی سوال خودمفتی عبدالقوی سے پوچھاگیاتو ان کاکہناتھاکہ نکاح کا معاملہ میرے اللہ،میرے ضمیر کیساتھ ہے ۔وہ روزنامہ پاکستان سے فیس بک پر لائیو گفتگوکررہے تھے ۔
مفتی عبدالقوی نے کہاکہ”بات یہ ہے کہ اگر میں یہ بتاﺅں کہ کتنے نکاح کئے ہیں تو یقینا میری اہلیہ کا دل بھی زخمی ہوگا اور میں نہیں چاہتا کہ کسی کا دل زخمی ہو ، اسی لئے تو میں نے کہا کہ شادی ایک، میری اہلیہ کو بھی یقین ہے کہ قبلہ مفتی عبدالقوی صاحب کی ایک ہی شادی ہے، باقی نکاح کا میرا معاملہ اللہ کے ساتھ ہے، میرے ضمیر کے ساتھ ہے، میرا ضمیر بھی جانتا ہے اور اللہ رب العالمین بھی جانتا ہے“۔
ypakistan