قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی برطانوی ہائی کمیشن میں افطاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور پی سی بی کے عہدیداروں نے برطانوی ہائی کمیشن میں روزہ افطار کیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو برٹش کونسل میں افطاری کی دعوت دی جس پر محمد یونس ،محمد حفیظ ،محمد عامر اور سرفراز خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر نجم سیٹھی اور انتخاب عالم سمیت پی سی بی کے دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ امریکن قونصل جنرل اور ہمایوں اختر بھی موجود تھے ۔