برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر: وزیراعظم کیمرون کا نیک خواہشات کا پیغام

برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر: وزیراعظم کیمرون ...
برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر: وزیراعظم کیمرون کا نیک خواہشات کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے جمعرات کو پاکستانی ٹیم کو افطار ڈنردیا۔انہوں نے افطار سے پہلے پاکستانی لیگ سپنریاسر شاہ کی گیندوں پر بیٹنگ کی۔ برٹش کونسل میں دیئے گئے اس افطار ڈنر میں نجم سیٹھی اور انتخاب عالم بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر تھامس ڈریو نے برطانوی وزیراعظم کیمران کی جانب سے پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔پیغام میں کیمرون کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کا انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی پر جوش رہا ہے۔ اب بھی اس دورےکا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -