تھر میں بھوک کا مسئلہ نہیں ،بچے نمونیا یا کسی اور بیماری سے مر رہے ہیں :شمیم ممتاز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ تھر میں بھوک کا مسئلہ نہیں ،وہاں بچے بھوک سے نہیں نمونیا یا کسی اور بیماری سے مر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تھر میں ہر خاندان میں پچاس کلو گندم تقسیم کی جاتی ہے لیکن چھ یا آٹھ مہینے کا بچہ گندم نہیں کھاتا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شمیم ممتاز نے کہا کہ تھر کا مسئلہ کم عمر ی کی شادی ،خواتین کی کمزوری اور نا توانی ہے ،کم عمری کی شادی کی وجہ سے بچہ کمزور ہوتاہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تھر میں نیو ٹریشن پلان کے تحت بچوں کے لیے دودھ کے ڈبے دئیے جاتے ہیں ۔