پشاور کے علاقے گڑھی صحبت میں دھماکہ،ایک پولیس اہلکار شہید،تین زخمی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے گڑھی صحبت میں دھماکے کے باعث ایک پولیس اہلکار شہید ہوگ یاہے جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والا پولیس اہلکار خزانہ چوکی کا انچار ج تھا جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں جنید ،اطلس اور عاصم شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے ہے اور دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے کاروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔