رائل اسکاٹ(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں جاری سب سے بڑے گھڑ دوڑ فیسٹیول ” رائل اسکاٹ “ میں شاندار اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیسرے دن کی سب سے بڑی ریس ”آرڈر آف سینٹ جارجز“ نے جیت لی۔ اس ریس کو جیتنے پر گھوڑے کے مالک کو ساڑھے تین کروڑ روپے کا انعام ملا۔ اس ریس کو ملکہ کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے منسوب کیا گیا تھا۔ اس گھوڑے پر نامور جوکی آر ایل مور نے سواری کی۔یہ گھوڑا اس ریس کا فیورٹ تھا۔