ڈاکٹر عاصم کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ،آصف زرداری سے متعلق کئی اہم انکشافات
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے اپنی نئی ویڈیو میں کہاہے کہ آصف زرداری کے سویٹرزلینڈ کے معاملات فاروق نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں جبکہ اندرون سندھ زمینوں کے معاملات فاروق نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں ۔ڈاکٹر عاصم کا کہناتھا کہ شاہ نواز جنیجو آصف زرداری کا خاص آدمی ہے ،زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی انصاری اور ایک بینکر ڈاکٹر غفور دیکھتے ہیں۔ امریکہ کے معاملات ایک سیکریٹری، لندن کے معاملات علی دیکھتے ہیں