پاناما لیکس پرپیپلز پارٹی کے سٹینڈ لینے پر ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو ریلیز کی گئی:قمر زمان کائرہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو کی ٹائمنگ قابل غور ہے۔ یہ کس طرح سے میڈیا ہاوسز کو دی گئی۔یہ پیپلز پارٹی کو بلیک میل کرنے اور اپنی پوزیشن سے ہٹانے کی کوشش ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام” آج دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو اس وقت ایشو کی گئی جب ہماری پارٹی نے پاناما لیکس پر واضح سٹینڈ لیا تو یہ ویڈیو ہمیں دھمکی دینے کیلئے ریلیز کی گئی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کسی بھی میڈیا ہاوس کو یہ ویڈیو دینا غیر قانونی ہے۔یہ چیز دیکھنے والی ہے کہ ایک معاملہ جو زیر تفتیش ہے اس کی ویڈیوکسی وزیر کے پاس کیسے چلی گئی ۔ یہ یا تو وزیر داخلہ نے ریلیزکی یا رینجرز نے کی۔یہ سب غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو کوئی کسی کو کیسے دے سکتا ہے۔میں سپریم کورٹ سے اپیل کرونگاکہ وہ اس بات کانوٹس لیں۔