شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات،پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج پر تبادلہ خیال
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماں کے درمیان پاکستان عوامی تحریک کے دھر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔شہباز شریف کاکہنا تھا کہ دھرنے میں موجود شرکا کو سیکیورٹی دینے کے انتظامات کیے جائیں ۔اس موقع پر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ۔