چیف کیشیئر ریلوے کے وارنٹ جاری ،گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل چودھری طارق جاوید نے عدالت کے حکم کے باوجود پیش ہونے سے انکار کرنے پر چیف کیشیرریلوے اسلام آباد گلزار حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ایس ایچ او ریلوے کو حکم دیا کہ چیف کیشیر کو 20 جولائی کو پیش کیا جائے۔سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں ریلوے کے چیف کیشیر اسلام آباد گلزارحسین نے ریلوے کے فہیم قریشی سمیت 4 ملازمین کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کرایا ،چالان عدالت میں پیش ہوا جس پر عدالت نے مقدمے کے مدعی گلزار حسین کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے ،عدالت نے دوبارہ سمن بھجوائے جس پر گلزارحسین نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ،رپورٹ پیش ہونے پر فاضل جج نے گلزارحسین کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے