ہائی کورٹ :سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر

ہائی کورٹ :سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے کیس کی جلد ...
ہائی کورٹ :سانحہ ماڈل ٹاون انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )سانحہ ماڈل ٹا?ن کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کے لئے کئی ماہ سے زیر التوادرخواستوں کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے ،یہ درخواست شہری محمد عرفان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل جوڈیشل کمیشن نے سانحہ ماڈل ٹاون میں خواتین 17افراد کی ہلاکت اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ تیار کر کے حکومت کو بھجوائی تھی لیکن پنجاب حکومت نے ابھی تک اس رپورٹ کو خفیہ رکھا ہوا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ خفیہ رکھنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متعدد درخواستیں زیر سماعت ہیں جو تین رکنی فل بنچ کے پاس زیر التوہیں تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود ان درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

لاہور -