جعلی چیف جسٹس پاکستان کے بعد ہائی کورٹ کے سینئر جج کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری بھی گرفتار

جعلی چیف جسٹس پاکستان کے بعد ہائی کورٹ کے سینئر جج کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری ...
جعلی چیف جسٹس پاکستان کے بعد ہائی کورٹ کے سینئر جج کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری بھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )فیروز والا کچہری میں خود کو لاہو رہائی کورٹ کے سینئر جج کا پرائیویٹ سیکرٹری ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تھانہ فیروز والا پولیس نے 419/506 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی۔ سول جج فیروز والا جبران ایزاد کے ریڈر کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ہارون نامی شخص مذکورہ سول جج کی عدالت میں آیا اور خود کو عدالت عالیہ لاہور کے سینئر جج کا پرائیویٹ سیکرٹری ظاہر کرتے ہوئے زیر سماعت مقدمہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ بعدازاں مقدمہ کی کارروائی اسکی خواہش کے مطابق نہ ہونے پر جعلی سیکرٹری نے سول جج کے ریڈر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ مذکورہ شخص کو پکڑ عدالت میں بٹھا لیا گیا اور تصدیق کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کا عدالت عالیہ لاہور سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ مبینہ طور پر عدالت عالیہ لاہور کے سینئر جج کا نام استعمال کرتے ہوئے فاضل جج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاہے۔

مزید :

لاہور -