منفرد سٹائل کے حامل شہرت یافتہ نیوزی لینڈ کے ایمپائر بلی باوڈن کا کیریئر اختتام پذیر
ولنگٹن(نیوز دیسک) اپنے منفرد سٹائل سے دنیا بھر میں شہرت پانے والے نیوزی لینڈ کے ایمپائر بلی باوڈن کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل پینل سے ڈراپ کر دیا ہے جس کے بعد خدشہ ہے کہ ان کا ایمپائرنگ کیریئر ختم ہو گیا ہے ۔ بلی باوڈن نے اپنے کیریئر کے دوران 200ایک روزہ اور84ٹیسٹ میچوں میں ایمپائرنگ کی۔ وہ آوٹ اور چوکے چھکے دینے کے بارے میں اپنے منفرد سٹائل کی وجہ سے مشہور ہوئے۔53سالہ بلی باوڈن نے 21سال تک ایمپائرنگ کی۔ان کو 2013میں آئی سی سی ایلیٹ پینل سے باہر کیا گیا تھا لیکن ان کو دوبارہ2014میں ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا گیا۔اس کے بعد ایک بار پھر ان کو مئی 2015میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کی ایمپائرنگ کے بعد پینل سے نکال دیا گیا۔انہوں نے اپنے 200ویں ون ڈے میں گزشتہ سال نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کی ایمپائرنگ کی تھی۔