پہلا ون ڈے:چندیمل کی سنچری اور شناکا کی آل راوند کارکردگی، سری لنکا نے آئر لینڈ کو ٹھکانے لگا دیا

پہلا ون ڈے:چندیمل کی سنچری اور شناکا کی آل راوند کارکردگی، سری لنکا نے آئر ...
پہلا ون ڈے:چندیمل کی سنچری اور شناکا کی آل راوند کارکردگی، سری لنکا نے آئر لینڈ کو ٹھکانے لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈبلن(نیوز ڈیسک)سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں چندیمل کی شاندار سنچری اور شناکا کی آل راونڈ کارکردگی کی بدولت آئرلینڈ کو 76رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔سری لنکا نے پہلے کھیل کر سات وکٹوں پر303رنز بنائے تھے۔ چندیمل نے سنچری اور شناکا نے 42رنز بنائے۔ جواب میں بارش کی وجہ سے میچ کو47اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ آئر لینڈ کو 293کا ٹارگٹ دیا گیا لیکن وہ 41ویں اوور میں216رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔شناکا نے پانچ کھلاڑی آوٹ کئے۔دونوں ٹیموں میں دوسرا اور آخری ون ڈے 18جون کو کھیلا جائے گا جس کے بعد سری لنکا کی ٹیم واپس انگلینڈ آجائے گی جہاں وہ  پانچ ونڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -