چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا

چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن ...

سرینگر (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی جیت پر مقبوضہ کشمیر میں بھی جشن منایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیریوں نے سڑکوں پر پاکستان کی جیت کا جشن منایا۔ حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق بھی پاکستان کی جیت پر خوش ہوئے۔میر واعظ عمر فاروق نے پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارکباد بھی دی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی