سرفراز احمد کی کمزور انگریزی پر بھارتیوں کی حمایت

سرفراز احمد کی کمزور انگریزی پر بھارتیوں کی حمایت

لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی کمزور انگریزی پربھارتی شائقین بھی ان کی حمایت میں بول پڑے۔سرفرازاحمد نے سری لنکا کیخلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس سے قبل انگلش صحافیوں کی موجودگی پر عدم اطمینان ظاہر کیا تاہم وہ اس بات سے لاعلم تھے کہ ٹی وی کیمرے اور مائیک کھلے ہوئے ہیں۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر آنے پران کی خراب انگریزی کا بھی مذاق اڑایا گیا تاہم حیران کن طور پر بھارتی مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی پاکستانیوں کی مادری زبان نہیں اور سرفرازاحمد بطور کرکٹر کھیل سے بہتر جواب دیتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی