چیمپیئنز ٹرافی،جان شیر خان کی پاکستان کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

چیمپیئنز ٹرافی،جان شیر خان کی پاکستان کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد
 چیمپیئنز ٹرافی،جان شیر خان کی پاکستان کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(سپورٹس رپورٹر)سابق عالمی چمپئن (سکواش) جان شیر خان، پاکستان ویل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) آصف ڈار، پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل (ر) مجاہد اللہ ترین، الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں رسائی کرنے پر مبارکباد دی ۔ پاکستان نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ جان شیر خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف ناکامی کے باوجود ہمت نہ ہاری اور جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم کے کھلاڑی اسی جذبے کے ساتھ کھیلے تو فائنل میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی