ہاکی ورلڈ کپ کے لیفائنگ راﺅنڈ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو 4-0سے شکست دیدی

ہاکی ورلڈ کپ کے لیفائنگ راﺅنڈ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو 4-0سے ...
ہاکی ورلڈ کپ کے لیفائنگ راﺅنڈ کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے پاکستان کو 4-0سے شکست دیدی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اولمپک پارک لندن (افضل افتخار)اگلے سال بھارت میں ہونے والے ہاکی کے ورلڈ کپ کے کوالیفانگ راونڈ کے سیمی فاینل میں ہالینڈ نے پاکستان کو4-0سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ۔ اولمپک پارک لندن میں کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میںہالینڈ کے برنک مین نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل کے 11ویں منٹ میں ہالینڈکو پنلٹی کارنر ملا لیکن لگائی گئی ہٹ باہر چلی گئی۔دوسرے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں دلبر نے گول کرنے کا موقع ضائع کر دیا چار منٹ بعد ہالینڈ نے پری جوسر مرکو نے گول ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری دو صفر کر دی ایک منٹ بعد اعجاز احمد نے گول کرنے کا ایک اوپن موقع پھر ضائع کر دیا۔ دوسرے کوارٹر کے 13ویں منٹ میں ہالینڈ کو کھیل کا دوسرا پنلٹی کارنر ملا لیکن لگائی گئی ہٹ پول سے باہر چلی گئی۔دوسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان کی ٹیم دو گول کے خسارے میں تھی۔تیسرے کوارٹر کے دسویں منٹ میں ہالینڈ نے لگا تار دو پنلٹی کارنر حاصل کئے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔پاکستان نے تیسرے کوارٹر میں بھی گول کرنے کا ایک موقع ضاےع کیا۔ ہالینڈ نے تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں کھیل کا 5واں پنلٹی کارنر حاصل کیا جس پر ویر ڈن منک نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری تین صفر کر دی۔چوتھے کوارٹر کے دوسرے منٹ میں ہالینڈ نے میچ کا چھٹا پنلٹی کارنر حاصل کی لیکن پاکستانی گول کیپر نے بڑی عمدگی سے لگائی گئی ہٹ کو روکا۔لین شور مین نے چوتھے کوارٹر کے پانچویں منٹ میں عمدہ فیلڈ گول کر کے میچ کا رزلٹ چار صفر کر دیا۔اس طرح ہالینڈ نے یہ میچ چار صفر کی برتری سے جیت لیا۔

مزید : کھیل