سپورٹس تنظیموں کی قومی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد

سپورٹس تنظیموں کی قومی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد

اسلام آباد (یو این پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ، پاکستان تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقبول احمد آرائیں، پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری شرافت حسین بخاری، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا تنویراحمد نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان نے پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی