ایگون ٹینس کلب چیمپئن شپ 19 جون سے شروع ہوگی

ایگون ٹینس کلب چیمپئن شپ 19 جون سے شروع ہوگی

لندن(سپورٹس رپورٹر)ایگون ٹینس کلب چیمپئن شپ 19 جون سے کوئنز کلب، لندن میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، چیمپئن شپ گراس کورٹ پر کھیلی جائیگی جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ایونٹ 19 جون سے شیڈول ہے۔ نڈال نے گزشتہ ہفتے دسویں مرتبہ فرنچ اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔ رافیل نڈال کے مطابق وہ کوئنز لینڈ میں کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

، ایگون چیمپئن شپ کھیلنے کے بعد میں ہمیشہ ومبلڈن کے فائنل میں پہنچتا رہا ہوں اسلئے ایونٹ سے دستبردار ہونے پر بہت مایوسی ہوئی، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے میں نے ایگون چیمپئن شپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اب انکی تمام تر توجہ ومبلڈن پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹائٹل اپنے نام کروں۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ 25 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی