سرفراز نواز کا ریکارڈ پاش پاش، حسن علی ابتدائی 20 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے قومی باؤلر

سرفراز نواز کا ریکارڈ پاش پاش، حسن علی ابتدائی 20 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے ...

لندن(سپورٹس رپورٹر)حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ابتدائی 20 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بن گئے، حسن علی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر سابق ہم وطن باؤلر سرفراز نواز کا ریکارڈ توڑ دیا، حسن علی نے 20 میچز میں 39 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے آٹھویں مرتبہ اننگز میں 3 یا زائد وکٹیں لے رکھی ہیں، سرفراز نواز نے کیریئر کے ابتدائی 20 میچز میں 36 وکٹیں لے رکھی تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی