چیمپئز ٹرافی کا بدترین ریکارڈ بین سٹروکس کے نام

چیمپئز ٹرافی کا بدترین ریکارڈ بین سٹروکس کے نام
 چیمپئز ٹرافی کا بدترین ریکارڈ بین سٹروکس کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں شاندار بالنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کو 211 رنز کے حدف تک محدود کر دیا۔ اننگز کے دوران پاکستانی بالرز نے عمدہ کھیل پیش کیا، بالرز نے انگلش ٹیم کے ان فارم پلیئر بین سٹوکس کو باندھے رکھا اور ایک بدترین ریکارڈ ان کے نام سے منسوب کر دیا۔ بین سٹوکس نے 64 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور اس دوران وہ ایک بانڈری بھی نہ مار سکے۔ یہ چیمپیئنز ٹرافی میں پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی نے اننگز کے دوران اتنی گیندیں کھیل کر ایک بھی بانڈری نہ ماری ہو۔ انگلش ٹیم کی پوری اننگ میں ایک بھی چھکا شامل نہیں تھا۔
پاکستان کے نوجوان بالر حسن علی نے انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں اور وہ مین آف دی میچ قرار پایے۔