فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد یادگار تصویر وائرل

فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد یادگار تصویر وائرل
 فخر پاکستان، فخر زمان کی میچ کے بعد یادگار تصویر وائرل

  

لاہور(مانیترنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے والے ’فخر پاکستان‘ فخر زمان نے اپنے کیرئیر کے پہلے تین میچوں میں ایسی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے گن گا رہی ہے اور ان کے شاندار مستقبل کیلئے دعاگو ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں بھی اپنی کارکردگی برقرار رکھیں گے۔یہ تو سب ہی جان چکے ہیں کہ فخر زمان کرکٹ میں آنے سے پہلے پاک بحریہ میں سیلر تھے تاہم اپنے شوق کی وجہ سے انہوں نے نوکری چھوڑ اور کرکٹ میں آ گئے۔ وہ انتھک محنت کے بعد اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنا لوہا منوا لیا ہے اور اب ’’فوج‘‘ کی وردی میں ملبوس ان کی ایک تصویر بھی سامنے آ گئی ہے اب ان کی ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے جسے پاکستانی بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور دھڑا دھڑ شیئر بھی کی جا رہی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فخر زمان پاک بحریہ کی وردی میں کھڑے انتہائی معصوم مگر باشعور دکھائی دے رہے ہیں۔ اس تصویر میں بھی ان کی آنکھوں میں دیکھا جائے تو کچھ کر دکھانے کی امنگ صاف نظر آتی ہے۔

 

مزید : کھیل اور کھلاڑی