یووراج سنگھ ون ڈے میچز کی ٹرپل سنچری کرنیوالے پانچویں بھارتی

یووراج سنگھ ون ڈے میچز کی ٹرپل سنچری کرنیوالے پانچویں بھارتی
 یووراج سنگھ ون ڈے میچز کی ٹرپل سنچری کرنیوالے پانچویں بھارتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(سپورٹس رپورٹر) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت کر کے یہ اعزاز پایا۔ اس قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، محمد اظہرالدین اور سارو گنگولی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، ٹنڈولکر 463 میچز کھیل کر سرفہرست ہیں، راہول ڈریوڈ 344 میچز کے ساتھ دوسرے، محمد اظہرالدین 344 میچز کھیل کر تیسرے اور سارو گنگولی 311 میچز کھیل کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ یووراج سنگھ نے 2000ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے 2011ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
، یووراج سنگھ نے 17 سالہ کیریئر میں 300 میچز مکمل کئے۔