بلائنڈ کرکٹ کونسل کی بھی قومی ٹیم کو مبارکباد

بلائنڈ کرکٹ کونسل کی بھی قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چےئرمین سید سلطان شاہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں میزبان انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر قومی ٹیم، پی سی بی اور ٹیم منیجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فائنل میں بھی قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل جیت کر وطن واپس لوٹے گی۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سید سلطان شاہ نیکہ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو تینوں شعبوں میں آوٹ کلاس کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم اسی جذبے کے ساتھ جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے عید پر قوم کو تحفہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا اور یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی مدد گار ثابت ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی