ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا گزرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسٹرالوجر:علی زنجانی
برج حمل
16جون جمعہ۔ نئے مالی منصوبے پر عملدر آمد ہو مفید رہے گا۔ آپ کی ذہنی و انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ انہیں بروئے کار لا کر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کاروباری پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔
برج ثور
16جون جمعہ۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا انمکان ہے۔ علمی و ادبی صلاحیتوں سے مادی فائدہ، عزیز و اقارب اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات بہتر ہو سکیں گے۔
برج جوزا
16جون جمعہ۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ اپنے مشورے اپنے تک ہی محدود رکھیں۔ آپ گھر اور کام کے متعلق صحیح فیصلے کر سکیں گے۔ محتاط رہیں۔ آپ کو مخلص احباب کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج سرطان
16جون جمعہ۔ کسی دور کے رہنے والے سے ملاقات ہو سکے گی۔ آپ ترقی کی کوششیں کر سکیں گے۔ دستاویزات وغیرہ پر دستخط کے مواقع ملیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
برج اسد
16جون جمعہ۔ کسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ شراکتی معاہدے کر سکیں گے۔ خریداری سے گریز کریں۔ مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ آمدن میں منافع کا رجحان ہو گا۔
برج سنبلہ
16جون جمعہ۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ کاروباری امور میں سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچ و بچار سے کام لیں۔ اولاد کی سر گرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
برج میزان
16جون جمعہ۔ خریداری کر سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔
برج عقرب
16جون جمعہ۔ مالی معاملات میں دلچسپی رہے گی۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران محتاط رہیں۔ کسی معاملے میں کوئی غلط فہمی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ حالات کا بغور جائزہ لیں۔
برج قوس
16جون جمعہ۔ کوئی نیا کام شروع کرنا بہتر رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ خواہشات کی تکمیل کے لےے مثبت سوچ ضروری ہے۔سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ اور کاروباری معاہدے طے پائیں گے۔
برج جدی
16جون جمعہ۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ رویہ نرم رکھنے کی ضرورت ہے۔
برج دلو
16جون جمعہ۔ ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ کسی گھریلو مسئلے کو حل کرنے میں مصروف رہیں گے۔ پرانا کاروباری مسئلہ کھڑا ہونے کا امکان ہے۔ جس کا تعلق گھر سے بھی ہو سکتا ہے۔
برج حوت
16جون جمعہ۔ سفر کرنا مفید ثابت ہو گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اخراجات پر قابو کی ضرورت ہے۔ دوستی و سخاوت میں اضافہ اور سماجی حیثیت مستحکم، تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

مزید :

ہاروسکوپ -