وکٹ کی خرابی کا رونا رونے پر وقار یونس مورگن پر برہم

وکٹ کی خرابی کا رونا رونے پر وقار یونس مورگن پر برہم
وکٹ کی خرابی کا رونا رونے پر وقار یونس مورگن پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ برطانوی ٹیم کے کپتان این مورگن جھوٹے بہانے بنانا پسند کریں کیونکہ پاکستان ٹیم نے ایمانداری سے اور بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چاروں شانے چت کیا ہے۔انگلش کپتان این مورگن نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا ملبہ وکٹ پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پچ استعمال شدہ تھی اور سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی اسی پر ہوا تھا۔ پاکستان کو کارڈیف کرکٹ گراؤنڈ کی کنڈیشنز کا علم تھا لیکن وہ ان کنڈیشنز کو سمجھ نہیں سکے ، اس لئے میچ میں مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔وقار یونس نے این مورگن کے اس موقف کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور ان کی اس بات کو ’’لنگڑا عذر‘‘ قرار دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ پچ سے متعلق جھوٹے بہانے مت بناؤ۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایمانداری سے کھیلتے ہوئے عمدہ کھیل کے ذریعے تم لوگوں کی ’’پٹائی‘‘ کی ہے۔