ایشین والی بال چمپئن شپ،کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

ایشین والی بال چمپئن شپ،کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی ٹیم کے کھلاریوں کا ایشین والی بال چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 16 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں آصف ندیم، کاشف نوید، محمد نصیر، فہد رضا، امل خان، مبشر رضا، منیر خان، عثمان فریاد، فخر وٹو، مراد جہان، محمد ادریس، شیزار خان، محمد عقیل بادل، عبدالظہیر، عمران سلطان اور ناصر علی شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ایرانی کوچ حامد مواحدی تربیت دے رہے ہیں اور ان کی معاونت پاکستانی کوچز مظہر حسین گجر اور حاجی جمیل کر رہے ہیں۔ منتخب ٹیم ایشین والی بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چمپئن شپ آئندہ ماہ جولائی24 جولائی سے یکم اگست تک انڈونیشیاء میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کو گروپ بی میں ایران، تائیوان اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی