صوبائی سیکرٹری آبپاشی کی آبیانہ وصولی مہم تیز تر کرنے کی ہدایت

صوبائی سیکرٹری آبپاشی کی آبیانہ وصولی مہم تیز تر کرنے کی ہدایت

لاہور (اپنے خبر نگار سے)صوبائی سیکرٹری آبپاشی و ایم ڈی کیپٹن (ر) اسدا للہ خان نے ہدایت کی ہے کہ کسان تنظیموں کے امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے آبپاشگان سے آبیانہ وصولی ٹائم فریم کے اندر یقینی بنائی جائے تا کہ راجباہوں کی تعمیر و مرمت کے لئے درکار فنڈز دستیاب ہو سکیں۔ انہوں نے آبیانہ وصولی مہم کو تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیڈا کے جنرل مینجر (آپریشن) کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی کو آبیانہ وصولی کی موجودہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں پیڈا کی مینجمنٹ کے علاوہ فیلڈ مینجرز نے شرکت کی۔بریفنگ کے دوران سیکرٹری آبپاشی کو بتایا گیا کہ پیڈا کے زیر اہتمام پانچ ایریا واٹر بورڈز میں سے تا حال 3830ملین روپے اکٹھے کیے گئے ہیں جبکہ بقایا جات کی وصولی کے لئے فیلڈ ٹیموں کو بیک اپ سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی سیکرٹر ی کو مزید بتایا گیا کہ آبیانہ کی وصول شدہ رقم میں سے 1450.123 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروا دئیے گئے ہیں تا کہ پیڈا کے سالانہ بجٹ کے لئے فنڈز دستیاب ہو سکیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آبپاشگان سے آبیانہ کی سو فیصد وصولی کے لئے پیڈ اکی سوشل موبلائزیشن ٹیموں کو خصوصی ہدایات دے کر متحرک کیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری آبپاشی کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی جبکہ نہری پانی کی ٹیلوں تک ترسیل اور کسانوں میں مساویانہ تقسیم کے لئے فیلڈ سٹاف کو ہرممکن معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آبیانہ وصولی کی پراگریس سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1