جناح ہسپتال میں جدید ترین سنٹرل پتھالوجی لیب قائم ، ایک روزمیں 5لاکھ ٹیسٹ کیے جا سکیں گے

جناح ہسپتال میں جدید ترین سنٹرل پتھالوجی لیب قائم ، ایک روزمیں 5لاکھ ٹیسٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت کے دوسرے بڑے مرکزی صحت جناح ہسپتال لاہور میں ملک کی جدید ترین سنٹرل پتھالوجی لیب قائم کرد ی گئی ہے اس لیب میں بون میرو اور جگر ،دل ،گردے ،شوگرسمیت 500ٹیسٹ ہمہ وقت کرنے کے سہولت موجود ہو گی ایک دن میں 5لاکھ تک ٹیسٹ کئے جا سکیں گے ۔جسے چالو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں گزشتہ روز پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ٹیچنگ ہسپتالوں میں یہ پہلا اور واحد ہسپتال ہو گا جہاں سنٹرل پتھالوجی لیب میں بون میرو اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹوں سمیت 470ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہو گی جس کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں اس واحد سنٹرل لیب میں تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اس پلان کے تحت لیب میں بائیو کیمسٹری پتھالوجی مائیکرو بیالوجی بون میرو اور ہیپاٹیالوجی کے ٹیسٹوں کے لئے لیبز قائم کی جائیں گی اس سلسلے میں جناح ہسپتال کے اندر 5کولیکشنز سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں جو مریضوں کے سیپل لے کر سنٹرل لیب جو کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج میں قائم کی گئی ہے وہاں منتقل کریں گے اور وہاں موجود اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری کی مشینوں پر جدید آلات اور دور حاضر کی ضروریات کے مطابق ٹیسٹ کئے جائیں گے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے گزشتہ روز جناح ہسپتال کی کمیٹی روم میں پرنسپل پروفیسر راشد ضیاء ، ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پروفیسر عنبرین انور ،پروفیسر فوزیہ طاہر سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی اس موقع پر ماہرین نے پرنسپل اور ایم ایس کو سنٹرل لیب شروع کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ پتھالوجی سنٹرل لیب شروع کرنے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں آئندہ ہفتے سے سنٹرل لیب کا نظام مکمل طور پر فنکشنل ہو گا ہسپتال میں صرف سیمپل کولیکشن ہو گی جبکہ تمام ٹیسٹ کالج سنٹرل لیب میں شروع کئے جائیں گے اس منصوبہ بندی سے کسی مریض کو اپنے ٹیسٹ کے پیچھے مارے مارے پھرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ہر مریض کا سیمپل اس کے بیڈ پر مستند ڈاکٹر حاصل کرے گا اور عملہ اس سیمپل کو سنٹرل لیب میں جمع کرانے کا پابند ہو گا اور وہاں سے آن لائن رپورٹس متعلقہ شعبے وارڈ اور یونٹ میں دیکھی جا سکیں گی اس حوالے سے پرنسپل پروفیسر راشد ضیاء اور ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے پاکستان سے گفتگہ کرتے ہوئے کہا کہ کیس سنٹرل پتھالوجی لیب کو چالو کرنے کے لئے حتمی شکل دے دی گئی ہے ملک کی یہ ایک معیاری لیب ہو گی جہاں جگر، شوگر ،بون میرو، سمیت 500قسم کے ٹیسٹ کرنے کی سہولت میسر ہو گی انہوں نے کہا کہ جناح ہسپتال ہر قسم کے ٹیسٹ فری کر دیئے گئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کی ہدایات اور وویژن کے مطابق یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرل لیب ہو گی انہوں نے کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں ہم نے اس منصوبے کو سنٹرل کمپیوٹرائزڈ اور آن لائن کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جس کا پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مریض ہماری پہلی ترجیح ہے اس کو ہر حال میں وی وی پی آئی کا درجہ دیا جا رہا ہے ۔سنٹرل لیب کے قیام سے ’’پھڑیا سسٹم‘‘ کا خاتمہ ہو جائے گا اور مریض کو اپنے ٹیسٹ کے پیچھے پھرنے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔