گراں فروشی پر چار سبزی اور پھل فروشوں کو جرمانے ، ایک کے خلاف مقدمہ درج

گراں فروشی پر چار سبزی اور پھل فروشوں کو جرمانے ، ایک کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی لاہور میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے بادامی باغ فروٹ ، سبزی منڈی کا دورہ کر کے پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا ، منڈی کے دورہ کے دوران گراں فروشی پر چار سبزی اور پھل فروشوں کو جرمانے جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے علی الصبح مرکزی فروٹ ،سبزی منڈی بادامی باغ کا تفصیلی دورہ کیا اور پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا۔بعد ازاں پوری منڈی کا تفصیلی دورہ کیا گیا اورکئی مقامات سے ناقص پھل اور سبزیاں فوری ہٹوا دئیے گئے۔ گراں فروشی کرنے پر 4کو موقع پر ہی جرمانہ جبکہ ایک کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں عثمان نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس رمضان المبارک میں گراں فروشی اور ناقص اشیاء4 کی فروخت کی شکایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی منڈی میں سرکاری حکام کی نگرانی میں پھلوں کی نیلامی ہوتی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے حوصلہ افزاء4 نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات میں دکانداروں کی طرف سے پھلوں اور سبزیوں کی زائد نرخوں پر فروخت کی شکایات ہوتی ہیں اس لئے امسال پیشگی چھاپوں کیلئے تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1