سمن آباد ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس

سمن آباد ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمدسیدکی ہدایت پراے سی (ہیڈ کو آرٹر)صولت حیات وٹو نے سمن آباد ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی مئیر میاں طارق ،محکمہ صحت،ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اے سی (ہیڈ کوآرٹر) صولت حیات وٹو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ٹا ؤن کی حدود میں مو جو کباڑخانوں اورقبرستانوں میں سخت ڈینگی سرویلنس کی جائے اور انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسران خود فیلڈ میں جا کر انسدادِ ڈینگی پر ما مور ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں اور اس ضمن میں کو ئی کو تاہی نہ برتی جائے۔علاوہ ازیں اے سی) کینٹ (شاہ میر اور اے سی) شالیمار( صفدر حسین ورک نے بھی بالترتیب عزیز بھٹی ٹاؤن اور شالیمار ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے اجلاسوں کی صدارت کی اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں جائزہ لیا اور ڈینگی سکواڈ کو ہدایات جاری کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1