نواز شریف کے پاس بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبو ت نہیں ہے ،اعجاز چودھری

نواز شریف کے پاس بے گناہی ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبو ت نہیں ہے ،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبو ت نہیں ہے ، ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے اور اربوں روپے کی جائیداد یں بنانے کے باوجو د یہ اپنے آپکو مظلوم ظاہر کررہے ہیں،جے آئی ٹی کو متنازع سمجھنے والے اسی کے سامنے پیش ہوئے ہیں، نواز شریف کے درباریوں نے جے آئی ٹی کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی پر (ن ) لیگ مسلسل تنقید کر رہی ہے،جے آئی ٹی بنتے وقت ن لیگ نے مٹھایاں تقیسم کی تھیں اب یہ صبح شام جے آئی ٹی کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں ،شریف فیملی احتساب کے عمل میں تاخیر ی حربے استعمال کر رہی ہے آج کرپشن کاکنگ نواز شریف احتساب کے کٹھرے میں پیش ہوا،نواز شریف لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں نواز شریف آج بوکھلائے ہوئے تھے اور ان کے حواریوں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھی انہیں اپنا عبرت ناک انجام نظر آنا شرو ع ہوگیا ہے،نواز شریف رنگے ہاتھو ں پکڑے جاچکے ہیں اب ان کا بچنا بہت مشکل ہے۔