حکومت پنجاب نے اجالا پروگرام کے لیے کشکول پکڑ لیا ہے،کامران سیف

حکومت پنجاب نے اجالا پروگرام کے لیے کشکول پکڑ لیا ہے،کامران سیف

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اجالا پروگرام کے لیے کشکول پکڑ لیا ہے خادم پنجاب اجالا پروگرام کیلئے 100ارب روپے کا قرض لیا جائے گا ۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک تین فیصد شرح سود پر ساڑھے86ارب قرض دے گا جس سے پنجاب حکومت سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرے گی ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے پاس فنڈز نہ ہیں تو چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہیئے ۔اجالا پروگرام کیلئے100ارب کاقرض اور اس پر سودچوہدری پرویز الہٰی دور کے خوشحال پنجاب پنجاب کو مزید قرضدار بنادے گا۔حکومت کے قرضہ نہ لینے اور کشکول توڑنے کے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے کشکول نہیں ٹوٹا بلکہ اس کا سائز ضرور بڑا ہوگیا ہے ،قرض لیکر سرکاری سکولوں کوسولر انرجی کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام قائداعظم سولر پاور بہاولپور کی طرح ایک ناکام منصوبہ ثابت ہوگا 1000میگا واٹ سولر پاور سے بجلی حاصل کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے او1000میگا واٹ بجلی کی بجائے 100میگا واٹ بجلی پر امید ٹوٹ گئی اور پنجاب کابینہ کے ذریعے قائداعظم سولر پاور کی نجکاری کی منظور ی لے لی گئی اور اب اسے پرائیویٹ ہاتھوں سستے داموں فروخت کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1