تخت رائے ونڈ نے عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا، فرخ مون

تخت رائے ونڈ نے عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن،بدعنوانی اورلوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، تخت رائے ونڈ نے عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،(ن) لیگ کی سیاسی عمر اب پوری ہوچکی ہے اور2017 نوازشریف کی سیاست اورکرپشن کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا جبکہ اٹک جیل کے مچھردوبارہ نوازشریف کا انتظارکررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ پہلی پیشی نے گارڈ فادرکا بلڈپریشرلوکردیا ہے،یوسف رضا گیلانی سے استعفی کا مطالبہ کرنے والے گارڈ فادر خود کرسی سے چپک کر بیٹھے ہیں، پاناما کیس کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب درباری رو کیوں رہے ہیں موٹو گینگ نوازشریف کے ساتھ صرف پیسوں کی خاطر چل رہا ہے جس دن موٹو گینگ کو پتہ چل گیا کہ نواز شریف جانے والا ہے وہ اسی دن چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ۔