حکمرانوں نے خودبندگلی کاانتخاب کیا اورواپسی کاہرراستہ جیل کو جاتا ہے، اشرف بھٹی

حکمرانوں نے خودبندگلی کاانتخاب کیا اورواپسی کاہرراستہ جیل کو جاتا ہے، اشرف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی).پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے خودبندگلی کاانتخاب کیا ۔اس بندگلی سے ان کیلئے واپسی کاہرراستہ جیل کی طرف کھلتا ہے ۔کئی کلینڈر بدل گئے مگر حکمرانوں کی روش نہیں بدلی ،وہ آج بھی آئینی اداروں کویرغمال بنانے کے درپے ہیں۔آئینی اداروں کیخلاف حکمرانوں کی مہم جوئی جمہوریت کیلئے زہرقاتل ہے۔حکمرانوں کے گناہوں کی سزا جمہوریت کونہیں دی جاسکتی،پیپلزپارٹی جمہور اورجمہوریت کی حفاظت کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔2017ء میں نوے کی دہائی والی جارحانہ اورمنافقانہ سیاست حکمران جماعت کومزیدڈبودے گی۔ہم نے حکمرانوں کوطنزیہ شہنشاہ کہاتھا مگرانہوں نے سچ سمجھ لیا،وہ شہنشاہوں اورآمروں کی طرح فیصلے کررہے ہیں ۔وہ فردوس پارک میں ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزیدکہا کہ پاناما لیک کے بعدشریف برادران کے چہروں سے شرافت کے نقاب اتر گئے ہیں ۔جے آئی ٹی کیلئے مخصوص عمارت کے گردونواح میں میاں نوازشریف کے حق میں بینرز لگانا براہ راست عدلیہ اوراس کی ماتحت جے آئی ٹی کوڈرانادھمکانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے کارکنان کوخفیہ طورپرعدلیہ اورجے آئی ٹی کیخلاف یلغار کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔میاں نوازشریف کے پاس وزرات عظمیٰ کامنصب ہوتے ہوئے انصاف اوراحتساب نہیں ہوسکتا۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف اپنے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد جے آ ئی ٹی کے روبروپیش ہوں