پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ،نوشین حامد

پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حقائق بیان کئے لیکن حکومتی اراکین نے غیر شائستہ طرز عمل اختیا رکیا ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی طرف سے عو ام کے مسائل اجاگر کرنے پر حکومتی اراکین کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور اپنی اصلاح کرنی چاہیے،انہوں نے کہاکہ بجٹ اجلا س میں حکومتی اراکین کی حاضری بہت کم رہی اور جو حکومتی اراکین اجلاس میں شریک ہوئے انہوں نے کاروائی میں دلچسپی نہیں لی