عمران خان کی کاوشوں سے کرپشن کے بت گرنے کے قریب ہیں، یاسر گیلانی

عمران خان کی کاوشوں سے کرپشن کے بت گرنے کے قریب ہیں، یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی کاوشوں سے کرپشن کے بت گرنے کے قریب ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ن لیگیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں شریف خاندان کا آخری مسکن اٹک جیل ہو گی۔ ن لیگ کے گلو بٹ عمران خان کے خلاف تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان جھانکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عابد شیر علی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل اکیڈمی پر گلو بٹوں کو اکٹھا کرکے وزیر اعظم احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ عوام حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت عوام کی دولت لوٹنے والوں کو نہیں بچا سکتی انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مارکی دولت کو بچانے کیلئے ملک میں جمہو ریت، آئین وقانو ن سمیت سب کچھ داؤ پر لگا رہی ہے مگر تحر یک انصاف ان کر پٹ حکمرانوں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیگی

مزید : میٹروپولیٹن 1