وزیر اعظم نے بغیر پروٹوکول جوڈیشل اکیڈمی پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی ہے، آزاد تبسم

وزیر اعظم نے بغیر پروٹوکول جوڈیشل اکیڈمی پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی ہے، آزاد ...

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے عام شہری کی طرح جے آئی ٹی میں پیش ہوکر ثابت کردیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ، وزیر اعظم نے بغیر پروٹوکول کے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ کر نئی تاریخ رقم کی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کردی ، نوازشریف نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ہمیشہ شریف خاندان کا ہی احتساب ہوا ہے اور باقی جماعتوں کے سیاستدانوں کو احتساب سے بالاتر قرار دے دیا ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ،اس جماعت کے کارکنان اپنے قائد کے حکم پر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ، مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے اور آئند انتخاب میں پھر نوزشریف ہی وزیراعظم ہوں گے اوردھرنا دینے والے عناصر مسترد ہوگئے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1