ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں قوانین نہ ہونے سے شفاف اور صحت مند خون کا حصول ایک خواب بن گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کا غیر فعال ہونا ہے۔تفصیلات کے مطابق محفوظ انتقال خون کو یقینی بنانے کیلئے قائم کی گئی بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی نو برس سے غیر فعال ہے۔ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کے قیام سے اب تک اس کو کوئی مستقل دفتر میسر نہیں ہے اور نہ ہی اتھارٹی کو فعال کرنے کیلئے اس کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا ہے۔ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی کا دفتر اس وقت بلڈ ٹرانسفیوڑن سروس ڈائریکٹوریٹ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں قائم ہے جہاں ریکارڈ تک رکھنے کی جگہ نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1