ڈپٹی کمشنر کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے آج با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سیدنے منڈی میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے منڈی میں مختلف پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1