ہوپ کے6جولائی کو ہونیوالے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے6جولائی کو ہونے والے الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،50افراد کا کوٹہ رکھنے والی کمپنیوں نے میاں عبد الجبار کو اپنا نمائندہ مقرر کر کے تمام گروپوں سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں ،لاہور سے تعلق رکھنے والے 20سے زائد افراد کا مقامی ہوٹل میں انطار ڈنر ،50کوٹہ والوں کے مسائل زیر بحث آئے اس موقع پر 50افراد کے کوٹہ کے ساتھ درپیش مشکلات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ ہوا متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئے افراد کو کوٹہ دینے سے پہلے 50والوں کا کوٹہ 100کیا جائے کیونکہ ان کا 6سال کا تجربہ ہو چکا ہے ،نا تجربہ کار نئے لوگوں کو 6سال سے کام کرنے والوں کے برابر کھڑا کرنا نا انصافی ہو گی۔