رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، لوگو اور رجسٹریشن کے قوانین میں آسانی کے عنوان پر سیمینار

رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، لوگو اور رجسٹریشن کے قوانین میں آسانی کے عنوان پر سیمینار

لاہور(اے پی پی )زبیری لاء ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، لوگو اور رجسٹریشن کے قوانین میں آسانی کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیکس ماہرین زوہیب الرحمن زبیری، عاشق علی رانا، محمد حسن علی قادری، سابق صدور ٹیکس بارحبیب الرحمن زبیری، محمد اویس، صدر پاکستان ٹیکس بارمحسن ندیم، صدر گوجرانوالہ ٹیکس بارعابد حفیظ عابد، صدر سیالکوٹ بار خالد متین کے علاوہ ملک بھر کی ٹیکس بارز کے صدور اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رجسٹرڈ ٹریڈ مارک اور لوگو کے علاوہ رجسٹریشن کے قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے، ملک بھر میں ایس ای سی پی، چیمبر آف کامرس، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے علاوہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے منظور شدہ رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، لوگواور رجسٹریشن کے ذریعے کاروبار کرنیوالے افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے، جبکہ نان رجسٹرڈکمپنیز، یونینز اور دیگر اداروں کورجسٹریشن کے قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے مناسب میکانزم بنایا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ ٹریڈ مارک، لوگو اور رجسٹریشن کے قوانین پر عملدرآمد سے قبل ایک سرکلر جاری کیا جائے ۔

اور آسان شفاف طریقے کار کے ذریعے رجسٹریشن قوانین پر عملدرآمد کیلئے مناسب حکمت عملی طے کی جائے۔

مزید : کامرس