وزیر زراعت پنجاب کی زیرصدارت کاٹن کراپ مینجمنٹ کا تیسرا اجلاس آج ہوگا

وزیر زراعت پنجاب کی زیرصدارت کاٹن کراپ مینجمنٹ کا تیسرا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ کی زیر صدارت رواں سیزن کے دوران کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کا تیسرا اجلاس (آج) جمعہ کو سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ملتان میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمودکے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، وائس چانسلرز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت (ریسرچ، توسیع، پیسٹ وارننگ اینڈ واٹر مینجمنٹ)، چیف میپکو، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور فیصل آباد کے چیف انجینئرز انہار، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندگان، کپاس کاشت کے مرکزی اضلاع سے ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت، اپٹما، پی سی پی اے، پی سی جی اے، سیڈایسوسی ایشن آف پاکستان اور کراپ لائف کے چیئرمین، پاکستان کسان اتحاد، انجمن کاشتکاران، ترقی پسند کاشتکاروں، زرعی ادویات و کھادوں کے کاروبار سے متعلق ڈیلرزایسوسی ایشنز کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ کاٹن کراپ مینجمنٹ گروپ کے منعقد ہونے والے اس اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورت حال، زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی فراہمی، نہری پانی، کھادوں و زرعی زہروں کی دستیابی، محکمہ زراعت کی موجودہ سرگرمیاں، کپاس کے کیڑوں اور بیماریوں کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ میٹنگ کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کرایا جائے گا۔

مزید :

کامرس -