ٹیکسٹائل ٹر یڈرز ایسو سی ایشن لاہور کی جانب سے فاؤنڈر گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر

ٹیکسٹائل ٹر یڈرز ایسو سی ایشن لاہور کی جانب سے فاؤنڈر گروپ کے اعزاز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹر یڈرز ایسو سی ایشن لاہور کی جانب سے گزشتہ روز فاؤنڈر گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا جس میں فاؤنڈر گروپ کے روح رواں میاں اشرف ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، حاجی رشید ، طارق ، کامران گل ، خواجہ سعید ، رانا ندیم ، طاہر مغل ، میاں احسن ، قمر ، خواجہ شہباز ، اللہ وسایا قصوری ، نعمان ، ریاض ، سجاد ، خادم حسین ،خلیل عبیر ، کاشف انور ، ذیشان خلیل ،رانا ذیشان احمد ٹیپو ، فیصل محمود سمیت صنعتکاروں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شر کت کی اس موقع پر ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسو سی ایشن لاہور کے صدر محمود حسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فاؤنڈر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اور اس بات پر افسو س کیا کہ چھوٹے ٹریڈرز کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا ہے جس سے ہمارے مسائل جوں کے توں جبکہ آپٹما کے پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے کے باوجو د کو ئی داد رسی نہ ہو ئی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسٹائل ٹریڈرز سے وابستہ ہزاروں تاجروں کو ریلیف اور مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اپنا مثبت کردار ادا کر ے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ چھوٹے تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی بدولت انڈسٹری اور معیشت کا پہیہ رواں ہے انہوں نے ٹیکسٹائل ٹریڈرز کے مسائل کے حل کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم پر سٹینڈنگ کمیٹی بنانے کا اعلان کی تاکہ تاجروں کے مسائل حکومتی ایوانوں اور متعلقہ اداروں تک پہنچائے جائیں۔

مزید :

کامرس -