سپرے کے بعدجڑی بوٹی کوبطورچار ہ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

سپرے کے بعدجڑی بوٹی کوبطورچار ہ استعمال نہ کرنے کی ہدایت

سلانوالی(اے پی پی )زرعی ماہرین نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچا ر ے کے طورپراستعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشت کارزہریلی ادویا ت کے سپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چا ر ے کے طورپرمویشیوں،جانوروں بالخصوص بکری ،گا ئے اوربھینس کوڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذ ریعے جانوروں میں داخل ہوکردودھ اورگوشت کی پیداوارکوبر ی طرح متاثرکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زہر کے چھڑکاؤکے بعدگوڈی یا بارہیروکے استعمال سے بھی گریزکیاجائے تاکہ زہرکااثردیرتک برقراررہے۔ سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ا س دورا ن کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جا ئے۔ گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر سپر ے کرد یاجا ئے توا س کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں۔

lh/hma/msb 1259

مزید : کامرس