موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79فیصد اضافہ ہوا،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79فیصد اضافہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) موجودہ حکومت کے دور میں 4سال کے دوران ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں 79فیصد اضافہ ہواہے،وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبہ میں خود کفالت کے حصول اور تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے پچھلے 4سالوں کے دوران 373کنوؤں کی کھدائی کی گئی جبکہ 98مقامات سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔حکومت نے اپنی مدت میں اب تک 944ایم این سی ایف ڈی گیس اور 32ہزار 343بیرل یومیہ تیل سسٹم میں شامل کیا ہے۔

مزید :

کامرس -