سبز مرچ کو بیمار یو ں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

سبز مرچ کو بیمار یو ں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (اے پی پی )زر عی ما ہر ین نے سبز مرچ کے کا شتکا روں کو سفار ش کی ہے کہ و ہ ا چھی پیداوار کے حصو ل کیلئے فصل کو مختلف بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں۔ انہوں نے بتایاکہ مر چ کے کو ڑ ھ کی بیماری کے حملہ سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے ۔یہ بیماری ابتدا ئی پھل پر گو ل گہر ے دھبوں کی صو ر ت میں ظا ہر ہو تی ہے، جیسے جیسے یہ دھبے پھیلتے جا تے ہیں پھل د ر میا ن سے سیا ہ ہوجاتے ہیں اور آخر میں سا ر ا پھل سیا ہ ہو کر گل سڑ جا تا ہے۔ پتوں کے مو ڑا ؤ کی و جہ سے پتے چڑمڑ ہو جاتے ہیں ،پھو ل جھڑجاتے ہیں۔
اور جو پھو ل بنتا ہے و ہ بھی چھوٹا ہو تا ہے۔ مر چ کے مر جھا ؤ کی بیمار ی پتوں پر گو ل یا نوک دا ر بھو ر ے دا غوں کی صورت میں ظا ہر ہوتی ہے جو بعد میں سیا ہ ر نگت ا ختیار کر لیتے ہیں۔ مر چ کے تنے کے گلا ؤ کے حملہ سے پو د ے کا تنا ز مین کی سطح کے با لکل قر یب سے گل جا تا ہے بعد ازاں سارا پھول سو کھ جا تا ہے۔ اس بیما ر ی سے بچا ؤ کیلئے پھل آور ی سے پہلے ٹا پسن ا یم ر یڈ و مل گو لڈ یا متبا د ل ز ہر 3تا 5مر تبہ بد ل کر سپر ے کریں ۔بیما ریو ں کے بر وقت تدار ک کیلئے پو دوں کا وقفے وقفے سے معا ئنہ کر تے رہیں ،جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں اورحملہ آور پتوں اور پودوں کو اکھا ڑ کر تلف کر د یں۔

مزید :

کامرس -