کپاس کے کاشتکار آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمدیقینی بنائیں، ماہرین

کپاس کے کاشتکار آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمدیقینی بنائیں، ماہرین

فیصل آباد(بیورورپورٹ )ماہرین زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سخت گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔ ماہرین زراعت کے مطابق کاشتکار ڈرل سے قطاروں میں کاشت کی گئی کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15ایام تک جبکہ پٹڑ یوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھیں ۔

مزید : کامرس