جاپان نے گاڑیوں پر سے محصولات ہٹائے جانے کا مطالبہ کردیا

جاپان نے گاڑیوں پر سے محصولات ہٹائے جانے کا مطالبہ کردیا

ٹوکیو (اے پی پی)جاپان نے گاڑیوں پر سے محصولات ہٹائے جانے کا مطالبہ کردیا۔ جاپان کے میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے مذاکرات کار اس وقت جاپان کے دورے پر ہیں دونوں فریق گاڑیوں اور زرعی مصنوعات پر محصولات کے حوالے سے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ گاڑیوں کے محصولات میں کمی کے لئے یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں۔جاپان اور یورپی یونین ایک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر مذاکرات ختم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

جاپان کے سرکاری عہدیدار نے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکانِ پارلیمان کو مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین گاڑیوں پر 10 فیصد محصول سمیت، وسیع قسم کی صنعتی مصنوعات پر محصولات مسلط کر رہی ہے، جبکہ جاپان یورپی یونین کی مصنوعات پر اپنے زیادہ تر محصولات ختم کر چکا ہے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ اپنے تجارتی طور طریقوں کو جلد سے جلد از سر نو درست کرے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سرکاری اور نجی کمپنیوں کے درمیان منصفانہ مقابلے کا ماحول فراہم کرنے سے متعلق قوانین سمیت، کچھ معاملات سے جاپانی پالیسیوں کو تبدیل کیے بغیر نمٹے جانے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس